Tuesday, 28 April 2020

پینٹاگون نے ’غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے‘ اڑن طشتریوں کی ویڈیوز جاری کر دیں





امریکی محکمہ دفاع نے فضا میں نظر آنے والی غیر شناخت شدہ اشیا یا اڑن طشتریوں کی تین ویڈیوز جاری کر دی ہیں۔
پینٹاگون نے کہا ہے کہ ان ویڈیوز کو سرکاری طور پر جاری کرنے کا مقصد ان کے اصلی یا نقلی ہونے سے متعلق عوام کو غلط فہیموں سے بچانا ہے۔
یہ ویڈیوزسنہ 2007 اور سنہ 2017 میں بھی سامنے آ چکی ہیں۔
امریکہ کے موقر اخبار نیویارک ٹائمز نے دو ویڈیوز شائع کی تھیں جبکہ ایک گلوکار ٹام ڈی لانگ نے جاری کی تھی۔
جب یہ ویڈیوز پہلی بار منظر عام پر آئی تھیں تو کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ یو ایف اوز یا اجنبی برق رفتار جہاز ہیں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق سنہ 2004 میں دو نیوی پائلٹوں نے بحرالکاہل میں سو میل اندر ایک گول سی چیز جو پانی کے اوپر اڑ رہی تھی کی ویڈیو بنائی تھی۔

پھر سنہ 2015 میں دو ایسی ویڈیوز بنائی گئیں جن میں دو غیر شناخت شدہ اشیا تھیں، جن میں سے ایک فضا میں گھوم رہی تھی۔ ایک ویڈیو میں ایک پائلٹ کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ’اس چیز کو دیکھو، یہ گول گول گھوم رہی ہے۔‘
پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک بھرپور جائزے کے بعد محکمہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ ’ان ویڈیوز کو عام کرنے سے ملک کے حساس نظام کی صلاحیت کسی طرح بھی متاثر نہیں ہوتی اور نہ ہی ان غیر شناخت شدہ اشیا کے ہماری فضائی حدود میں داخل ہونے سے متعلق مزید تحقیقات کی راہ میں کوئی رکاوٹ پیش آتی ہے۔
'محکمہ دفاع ان ویڈیوز کو عوام میں غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے جاری کر رہا ہے۔‘
محکمے کے مطابق ان ویڈیوز میں جو چیزیں مشاہدے میں آئی ہیں انھیں ابھی ’غیر شناخت شدہ‘ تصور کیا جاتا ہے

No comments:

Post a Comment